بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی سرکاری دستاویز میں آزاد کشمیر کو پاکستان اور جبکہ اکسائی چن کو چین کا حصہ ظاہرکیا گیا ہے

Feb 09, 2009 | 11:09

سفیر یاؤ جنگ
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر جاری کی جانیوالی ڈائری میں شاہراہوں سے متعلق شائع ہونیوالے نقشے میں بھارتی حکومت کے دعوے کے برعکس ان علاقوں کو پاکستان اور چین کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے بھارت کی جانب سے سرکاری سطح پر ان علاقوں کو بھارت کا حصہ قرار دیا جاتا ہے ۔ اس ڈائری پر ریاست کے گورنر اور وزیر اعلٰی کے دستخط کے علاوہ تمام صوبائی عہدیداروں کے رابطہ نمبرز بھی موجود ہیں۔ ادھر صوبائی چیف سیکرٹری نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کے بعد غفلت کا ارتکاب کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔
مزیدخبریں