سوات میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، شدت پسندوں نے مٹہ میں مزید ایک گرلزسکول اور ہسپتال نذرآتش کردیا ادھر سکیورٹی فورسز کی جانب سے شیلنگ اور گولہ باری بھی جاری ہے

Feb 09, 2009 | 11:20

سفیر یاؤ جنگ
سوات کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بھاری گولہ باری جاری ہے ۔ مٹہ میں شدت پسندوں نے تخریب کاری کے دوران مزید ایک گرلز سکول اور سرکاری ہسپتال کو نذر آتش کردیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مینگورہ اور چہار باغ سمیت سوات کے دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور گولہ باری جاری ہے ۔ ادھر تحصیل مٹہ کے علاقے چُک ریال میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سوات بھرمیں کرفیو جاری ہے جس کے باعث مقامی افراد گھروں میں محصور ہیں ۔ جبکہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے ۔
مزیدخبریں