مسلم لیگ نون نے لانگ مارچ پر اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا نے اتنے بڑے اعلان سے قبل کسی سیاسی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا۔

دی نیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء نے لانگ مارچ اور دھرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ نون سمیت کسی سیاسی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ نون کو وکلا کے لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے تحفظات ہیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وکلا کی جانب سے ایسا اہم فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینا حیران کن ہے، جو ماضی میں وکلا تحریک کے شانہ بشانہ رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وکلا کی جانب سے بارہ مارچ کو لانگ مارچ کے اعلان پر مسلم لیگ نون نے بھرپور شرکت کا اعلان کیا تھا اور میاں نواز شریف نے پوری قوم سے مارچ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن