اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت پچیس فروری تک ملتوی کر دی ہے اورآئندہ سماعت پروزارت خارجہ اوردفاع سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Feb 09, 2009 | 14:12

سفیر یاؤ جنگ
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے وکیل جاوید اقبال جعفری نے ہائی کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی ہے جبکہ عدالت کی جانب سے دی گئی چھ ہفتوں کی مہلت بھی ختم ہو چکی ہے۔ بیرسٹر اقبال جعفری نے کہا کہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے لئے حکومت کو ہدایت کی جائے۔ عدالت نے سماعت پچیس فروری تک ملتوی کردی ہے
مزیدخبریں