پی ٹی وی کے ڈرامے ”ماموں“ کو نئے انداز میں متعارف کرانے کا فیصلہ

Feb 09, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن لاہور سنٹر سے آن ائر ہونیوالے مشہور سٹ کام ”ماموں“ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر سہیل عرفان نے اس میں نئے انداز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل نے کہا کہ آئندہ ہفتے ”ماموں“ کی 49ویں قسط پیش کی جائیگی جو اس کی مقبولیت کی واضح دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلیویژن ایک فیملی چینل ہے جس کے ذریعے صاف ستھری تفریح پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے ”ماموں“ کی مقبولیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پروڈیوسر عامر راو اور رائٹر عطاءاللہ اور انہوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ سٹ کام کی اقساط کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس میں نئے انداز متعارف کئے جائیں۔ واضح رہے ”ماموں“ پی ٹی وی کے ناظرین میں انتہائی پسند کیا جا رہا ہے جس کی کاسٹ میں نمایاں نام اسماعیل تارا، صبا قمر، فرح طفیل، احمد عبداللہ، شوکت زیدی اور نووارد فلمسٹار صلہ حسین کے ہیں۔
مزیدخبریں