گلگت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز پشاور کے شمال مشرق میں دو سو پچھتر کلومیٹر دور افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر تھا۔ غذر، مانسہرہ، بالا کوٹ اور بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔