لاہورکے علاقے موچی دروازے میں پیر کی صبح ایک پلازے میں لگنے والی آگ نے آس پاس کے گیارہ پلازوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا جس پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور اسکواڈ سر توڑ کوششیں کرتی رہیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے میں پلاسٹک اور کیمیکل کے باعث آگ وقفے وقفے سے سلگ اٹھتی ہے جس کے لئے حکام نے دس سے زائد فائر برگیڈ گاڑیوں کو طلب کیے رکھا۔ دوسری جانب ملبے تلے دب جانے مزدوروں کو نکالنے کے لئے خاطرخواہ انتظامات نہ ہونے پر تاجروں اور مزدوروں نے احتجاج کیا۔ ڈی سی او احد چیمہ کے مطابق گلیاں اور بازار تنگ ہونے کے باعث کرینیں اور امدادی مشینیں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ پا رہیں۔ اسی دوران پنجاب حکومت کے سینئر افسران جائے وقوعہ پر ریسکیو کے کاموں کو جائزہ لینے کے لئے تمام دن شاہ عالم مارکیٹ آتے رہے۔