سابق گورنر اویس احمد غنی نے کہاہے کہ جب تک افغانستان میںمکمل امن قائم نہیں ہوتا اس خطے میں امن کا قیام مشکل ہے

Feb 09, 2011 | 11:46

سفیر یاؤ جنگ
پشاورگورنرہاؤس میں نامزد گورنر بیرسٹرمسعود کوثر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میںچالیس فیصد حالات سازگارہوگئے ہیں اورابھی ساٹھ فیصد کام باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد گورنر کے لیے بچ جانے والے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ، متاثرہ علاقوں میں سوشل اکنامک اپ لفٹ اورسیاسی اصلاحات سب سے بڑے چیلنج ہیں۔ ادھرخیبرپختونخوا اسمبلی نےیورپین ہیومینٹرین پروگرام کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مختص کرنے پر متفقہ قرار داد منظور کرلی ہے۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ثاقب اللہ نے قرارداد پیش کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ یو این ہیومینٹیرین پروگرام دہشتگردی کے لیے مختص ہے اور اسے اسی مقصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔اسمبلی کا اجلاس کا صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں