تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی حدود پر کشیدگی تا حال برقرار ہے اور تھائی لینڈ میں سرحد پرحفاظتی اقدامات کے باوجود یلو شرٹ کا احتجاج جاری ہے۔

تھائی لینڈ میں سرحدی کشیدگی کے باعث سی ساکٹ صوبہ میں تھائی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں رہائش پزیر پندرہ ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے، اور بینکاک میں یلو شرٹ کا حکومت کے خلاف سرحدی صورتحال سے متعلق احتجاج جاری ہے،شمال مشرقی ایشیائی قومی ایسوسی ایشن نے بھی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک کو دوطرفہ مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب تھائی لینڈ ملٹری نے کسی بھی خطرے کے پیش نظربیس سے زائد ٹینک کمبوڈیا کی سرحد پرلگا دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن