انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ، پاکستانی جرنلٹس فورم پاکستانی اور کمیونٹی کا جمعیت اہلحدیث سیالکوٹ کے مرکزی رہنما مولانا عطا الرحمن اشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

Feb 09, 2011

سفیر یاؤ جنگ
مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکز الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی نائب امیر ممتاز اسلامی مفکر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالروف ملک، پاکستان کمیونٹی مکہ مکرمہ کے رہنماوں فائز الفیصل، سہیل بٹ، ملک خورشید مولا، ملک عامر، حمزہ سعید بٹ مکی اور اوورسیز پاکستانی جرنلٹس فورم سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر مبشر اقبال لون استادانوالہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں جمعیت اہلحدیث سیالکوٹ کے مرکزی رہنما اور نائب امیر معروف خطیب جید عالم دین مولانا عطا الرحمن اشرف کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عطا الرحمن اشرف زہدو تقویٰ، اخلاص واستقامت جرات و شجاعت اور تواضع و انکسار کا مجسم نمونہ تھے۔ مولانا نے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ اتحاد امت کے داعی عالم کا انتقال امت مسلمہ کا بہت بڑا خسارہ ہے۔ اللہ رب العزت مولانا عطا الرحمن اشرف کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
مزیدخبریں