کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل محمد نے کہاکہ ہے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے حالیہ ”گول میز کانفرنس“میں امریکی شہری اوردوپاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اہم مسئلہ ہوگا۔ وقت نیوز اور نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امریکہ نے ریمنڈڈیوس کے حوالے سے پاکستان پرانتہائی دباﺅ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس پس منظر میں حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاگےاہے۔ ریمنڈڈیوس کے معاملے پر حکومت کو سٹینڈلیناہوگاکیونکہ آج وہ حالات نہیں جو ۱۱ستمبر(نائن الیون)کے بعد پرویز مشرف کے سامنے تھے