کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Feb 09, 2012 | 23:06

سفیر یاؤ جنگ
پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے شئیرز ہولڈرز کو منافع نہ دینے کا اعلان انرجی اسکرپٹس اور مارکیٹ کے لیے منفی ثابت ہوا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پچاس پوائنٹس گر کر بارہ ہزار دو سو تیرہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم تیرہ کروڑ اکانوے لاکھ شئیرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں دس کروڑ شئیرز کم ہے۔ ایزگرڈ نائن اور فوجی سیمنٹ کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ سیاسی محاذ آرائی اور ہفتے کو مانیٹری پالیسی بیان میں شرح سود میں اضافے کے متوقع فیصلے کے پیش نظر مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی،دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس تئیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار ایک سو نوے پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو پندرہ کمپنیوں کے سولہ لاکھ اکسٹھ ہزار سات سو ستاسی حصص کا کاروبار ہوا۔ پندرہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چھبیس کمپنیوں کے حصص کمی جبکہ چوہتر کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں