کراچی سٹاک مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ رحجان کے باعث مندا

Feb 09, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کراچی لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شدید اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 21.37پوائنٹس کمی پر12263.25پرپہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب 99کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار غیریقینی سے دوچار رہا۔ اضافے کے اچھے اثرات پرکے ایس ای 100انڈیکس 115پوائنٹس اضافے پر 12405تجاوز ‘ سیاسی حالات بے یقینی کاشکار ہونے‘ خریداروں کی عدم دلچسپی اورکاروباری حجم میں 24.32کروڑ حصص کے سودوں میں اضافے جیسی وجوہات پرسرمایہ کاروں نے بیشتر حصص پرافیکٹ ٹیکنگ پرفروخت کرکے اپنے سرمایہ کے انخلاءمیں رہے۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے رورز ملا جلا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 29 انڈیکس 1.10 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 3212.23 پر بند ہوا۔
مزیدخبریں