اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نادرا نے الیکشن سے پہلے تمام شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین کا کہنا ہے شناختی کارڈ کے اجرا میں تمام لازمی طریقہ کار اختیارکیا جائے۔ چیئرمین نادرا کی زیرصدارت ملک بھر کے نادرا کے ڈی جیز کی کانفرنس ہوئی جس میں شناختی کارڈ بنانے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔