قصور (نامہ نگار) سرائے مغل کے نواحی گاﺅں راڑے باٹھ میں اغوا کے ایک مقدمہ میں صلح نہ کرنے پر ملزمان نے دو سال کی بچی کو ذبح کر دیا۔ نذیر وغیرہ نے کچھ عرصہ قبل ملزمان فلک شیر وغیرہ کے خلاف اغوا، زنا کا ایک مقدمہ درج کروایا تھا جس میں ملزمان نذیر وغیرہ پر دباﺅ ڈال رہے تھے صلح کر لے لیکن اس نے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔ اس رنج کی بنا پر ملزمان فلک شیر، سرفراز، اشرف وغیرہ نذیر کے گھر داخل ہوئے اور کلہاڑی سے نذیر کی بیوی آسیہ بی بی پر وار کیا جو پیچھے ہٹ گئی اور کلہاڑی ان کی دو سالہ بچی عائشہ کو جا لگی جس سے اس کی گردن تن سے جدا ہو گئی۔ ایس ایچ او انسپکٹر طارق محمود نے بتایا اس مقدمہ میں تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔
قصور: صلح نہ کرنے پر 2 سال کی بچی کو ذبح کر دیا
Feb 09, 2013