اسلام آباد (راجہ عابد پروےز) سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گےس کمپنی نے گےس چوری/لائن لاسز (ےواےف جی) کی مد مےںگےس کے نرخوں مےں بالترتےب 46 اور 43.80روپے فی اےم اےم بی ٹی ےو اضافے کے لئے اوگرا کو درخواست دے دی ہے۔ سوئی ناردرن گےس کمپنی صارفےن سے 10ارب جبکہ سوئی سدرن 8ارب روپے وصول کرنا چاہتی ہے۔ اوگرا نے 4.5 فےصد ےواےم جی مقرر کر رکھا ہے مگر گےس کمپنےاں صارفےن سے 7فےصد تک وصول کرنا چاہتی ہےں۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل گےس کمپنےوں نے ےواےف جی کی شرح از خود ہی 7.5 مقرر کرکے صارفےن سے بلوں کے ذرےعے وصولی شروع کردی تھی جس پر اوگرا نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلےا تھا اب جبکہ کےس عدالت مےں ہے ۔ سوئی ناردرن گےس کمپنی کا موقف ہے کہ کمپنی نے آئندہ مالی سال مےں 234ارب کی گےس فروخت کرنے کا اندازہ لگاےا ہے جس سے مجموعی آمدن 256ارب 76کروڑ 90روپے ہوگی جبکہ گےس کی قےمت سمےت دےگر اخراجات 269ارب 81کروڑ ہوں گے۔ سوئی سدرن نے موقف اختےار کےا ہے کہ کمپنی مےں گےس چوری کی شرح اوگرا کی طرف سے مقرر کی جانے والی شرح ےعنی 4.5فےصد سے زےادہ ہے جس سے کمپنی کے منافع سے گےس چوری کی رقم کٹ جاتی ہے اس لئے کم از کم 7فےصد ےواےف جی تک صارفےن سے وصولی کی اجازت دی جائے،آئندہ سال مےں گےس کی فروخت مےں ہونے والی آمدن کا اندازہ 181ارب 29کروڑ40لاکھ روپے لگاےا گےا ہے جبکہ گےس کی قےمت سمےت دےگر اخراجات کا اندازہ 176ارب 12کروڑ 40لاکھ روپے لگاےا گےا ہے۔