اداکارہ وماڈل ریجا علی آج پیا گھر سدھار جائیں گی

لاہور(این این آئی) ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل ریجا علی نے ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے وابستہ نوجوان اداکارعرفان خان کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا- آج کراچی میں نکاح کے بعد رخصتی ہوگی۔ اداکارہ ریجا فنی مصروفیات میں اضافہ کے بعد کراچی منتقل ہوگئیں تھیں جہاں وہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف تھیں۔اسی دوران ریجا کی ملاقات اداکارعرفان خان سے ہوئی ۔ پہلے دوستی ہوئی اورپھربات محبت تک جاپہنچی۔بات فیملی کومعلوم ہوئی توانھوں نے شادی کے لیے ملاقات کی ۔ ریجا کی فیملی دبئی سے شادی کی رسومات میں شرکت کے لیے کراچی پہنچی جبکہ عرفان خان کی فیملی پہلے سے ہی کراچی میں مقیم ہے۔ریجا نے کہا کہ شوبز کو خیرباد نہیں شوہر کے ساتھ مل کر اداکاری کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔

ای پیپر دی نیشن