سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔یسٹ انڈین ٹیم 220 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ پہلی 6 وکٹیں 55 کے مجموعی سکور پر گر گئیں، جونسن چارلس صفر، کیرن پاﺅل 9، ڈیرن براوو 4 ، ڈوئن براوو 3 ، نارسنگھ ڈیونارائن 10 اور ڈیو تھامس 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔کیرن پولارڈ نے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مچل جونسن اور بین کٹنگ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ شین واٹسن نے 76 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم نے سیریز میں چوتھی مسلسل کامیابی حاصل کر لی۔