رضا ربانی کا پارلےمانی کمشن کی رپورٹ پےش نہ کرنے پر احتجاج

Feb 09, 2013

نواز رضا۔۔۔پارلیمنٹ کی دائری

قومی اسمبلی کا 49واں سےشن اور سےنےٹ کا 90واں سےشن غےرمعےنہ مدت کے لئے ملتوی کر دےا گےا، حکومت دونوں اےوانوں کے اجلاس 2 ہفتے تک جاری رکھنے کے باوجود کوئی قابل ذکر قانون سازی نہےں کرسکی۔ حکومت نے بہاولپور جنوبی پنجاب کا نےا صوبہ بنانے کی 24وےں آئےنی ترمےم کا بل قومی اسمبلی مےں لانے کی بجائے سےنےٹ مےں پےش کرکے اپوزےشن کو سرپرائز دےا ہے، سردست آئےنی ترمےم کے بل کو سےنےٹ کی مجلس قائمہ کو بھجوا دےا گےا ہے اور چیئرمےن سےنےٹ سےد نےئر بخاری نے آئینی بل پر 10 روز کے اندر سےنےٹ مےں رپورٹ پےش کرنے کی ہداےت کی۔ وقفہ سوالات شروع ہونے لگا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن شیریں ارشد نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ وزیر دفاع سید ندیم قمر تنہا صورتحال کو سنبھال نہ سکے، کورم کی نشاندہی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان لابی میں چلے گئے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے حکومت پمز میڈیکل یونیورسٹی کا نام ذوالفقار علی بھٹو رکھنے کے بل ایوان میں منظوری کے لئے پیش کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ سینیٹ میں پنجاب میں نئے صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کے بارے میں وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے اچانک آئین میں 24ویں ترمیم کا بل پیش کر دیا ہے، آئین کی 6 شقوں میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں، اس آئےنی ترمےم پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے شدید احتجاج کےا۔ اےوان بالا سے اپوزیشن جماعتوں نے قومی سلامتی پر پارلےمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی کے ہمراہ پارلےمانی کمےٹی کی لاپتہ افراد کی بازےابی کے بارے مےں قانون سازی سے متعلق رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے کے خلاف احتجاجاً واک آﺅٹ کر دےا۔

مزیدخبریں