پارلیمنٹ حملہ کیس،بھارت نے افضل گروکوپھانسی دے دی , بھارتی سپریم کورٹ نے 2004 میں افضل گرو کوپھانسی کی سزاسنائی تھی

افضل گرو کو 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں بھارتی سپریم کورٹ نے 2004 میں سزا سنائی تھی۔۔۔جس پر کشمیر میں شدید ردعمل سامنا آیا تھا جس کے بعد ان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا ۔ افضل گرو کی اہلیہ نے 2006 میں بھارتی صدر سے رحم کی اپیل کی تھی ۔۔۔ جس کو بھی التوا میں رکھا گیا تھا اور اب پرناب مکھرجی نے ان کی رحم کی اپیل مسترد کردی جس پرافضل گرو کو آج صبح نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کئی مرتبہ کہہ چکے تھے کہ اگر افضل گرو کو پھانسی دی گئی تو کشمیر میں شدید ردعمل ہوگا۔ افضل گرو کو پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے،،،کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی حکومت کی جانب سے افضل گرو کوپھانسی دیئے جانےکی مذمت کی جب کہ آزاد کشمیر حکومت نےتین روزہ سوگ کااعلان کیا ہے ،،،دوہزار ایک میں بھارتی پارلیمنٹ پرحملےمیں نو افراد ہلاک ہوئے تھے،،،

ای پیپر دی نیشن