رواں سال کےپہلےماہ میں ہی سیمنٹ کی برآمدات دواعشاریہ دو ملین ٹن تک پہنچ گئیں

رواں مالی سال کے ساتویں اوررواں سال کےپہلےماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات دو اعشاریہ دو ملین ٹن سے زائد رہیں ، اے کے ڈی سکیورٹیز کی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی اوسط برآمدات دو اعشاریہ صفر نو چھ ملین ٹن رہی جب کہ گذشتہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوا اورجاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں ہونے والے اضافے سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں نمایاں مدد ملی ، جو سیمنٹ کی صنعت اور ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا، اعدادوشمار کے مطابق سات ماہ کے دوران چودہ اعشاریہ سات سات ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات کی جا چکی ہیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...