لاہور (فرخ سعید خواجہ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اٹلی کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد ریاض مانگٹ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی یقین رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک میں نہ صرف امن قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ایسی ترغیبات دیں گے کہ پاکستان میں صنعتوں کا جال بچھ جائے۔ وہ گزشتہ روز گیسٹ اِن ٹائون میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اس موقع پر محمد اکرم تارڑ، محمد اعجاز مانگٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اٹلی میں یوتھ ونگ آرگنائز کی ہے اور سیاسی بلیک میلروں کو شکست دے کر فلاحی کام کئے۔ پاکستان کے سفارت خانے میں فائز اہلکار اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کو اہمیت دیں اور ان کے مسائل حل کروائیں۔ سفارت خانے کے پریس اتاشی کو اٹلی کے میڈیا میں پاکستان کے سوفٹ امیج کو ابھارے۔ کمرشل قونصلر کو وہاں پاکستانی مصنوعات کو اٹلی میں روشناس کرانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔