قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ، آٹا، آلو، دالیں، مرچیں مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد (اے پی اے)گزشتہ ہفتے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 8 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ آلو، لہسن اور دالوں سمیت روزمرہ استعمال کی بارہ اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 6 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ سال اس عرصے کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا تاہم گزشتہ ہفتے کی نسبت اعشاریہ 3 فیصد کمی ہوئی، اٹھارہ ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اور اس کیلئے مہنگائی ساڑھے نو فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں ہفتے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں شامل روزمرہ استعمال کی 53 اشیاء میں سے 12 کی قیمتوں میں اضافہ اور 10 میں کمی ہوئی، تاہم 31 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتے آٹے، آلو، لہسن، دال مونگ، دال ماش،، سرخ مرچ اور کیلے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جبکہ زندہ مرغی، ٹماٹر،، پیاز اور ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن