وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ شرکت کریں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کیلئے مشاورت اور منظوری دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ بجلی و گیس چوری کی روک تھام کے نئے قوانین کے نفاذ کا معاملہ بھی زیرغور آئیگا۔

ای پیپر دی نیشن