لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما مرکزی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان ملک احسان گنجیال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے‘ ملک کو دہشت گردی سے بچانے اور قیام امن کیلئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے۔ اب تک کے مثبت حکومتی رویے سے بہتری کی امید پیدا ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔
ڈاکٹر نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا: احسان گنجیال
Feb 09, 2014