اقوام متحدہ حدود میں رہے ‘ بھارت نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

نئی دہلی (اے این این) بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے ٗ اس میں کسی ثالثی کی ضرورت نہیں ٗ اقوام متحدہ اپنی حدود میں رہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نائب ترجمان فرحان حق کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکام نے کہا ہے کہ بان کی مون کئی بار اعلی سطح پر یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا معمولی کردار ہے اور عالمی برادری بھی مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنلائز کرنے کی پاکستانی کوششوں کو نظرانداز کرچکی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ سے کردار کی درخواست نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن