غازی رشید کیس: مشرف کے حاضری سے استثنیٰ پر15 فروری کو حتمی دلائل دینے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) غازی رشید قتل کیس میں سابق صدر مشرف کا ایک دن حاضری سے استثنیٰ منظور کرلیا گیا۔ حاضری سے مستقل استثنیٰ پر پندرہ فروری کو بحث ہوگی۔ غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی توغازی رشیدکے وکیل نے کہا کہ  پرویز مشرف کے وکیل کو 18 فروری کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔ ان کی یقین دہانی کے بعد مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث ضروری نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت میں مشرف کی آئندہ پیشی تک انتظار کرلیا جائے۔ انہوں نے خصوصی عدالت کے 31 جنوری اور 7 فروری کے فیصلوں کی کاپی بھی عدالت میں جمع کرائی۔ وکیل طارق اسد نے عدالت کے روبرویہ سوال اٹھایا کہ پرویزمشرف خصوصی عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں تو عبدالرشید غازی قتل کیس میں اس عدالت میں کیوں نہیں پیش ہوسکتے۔ ایڈووکیٹ الیاس صدیقی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی فاضل عدالت سے استثنٰی کی درخواست کی نوعیت مختلف ہے۔ پرویزمشرف سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ ایڈیشنل جج واجد علی خان نے  ہدایت کی کہ 15 فروری کو پرویزمشرف کی حاضری سے استثنا کے متعلق درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی دلائل دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...