نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت نے پولیو سے متعلق عالمی رپورٹ جاری کر دی۔ 2013ء میں 8ممالک سے 404پولیو کیس سامنے آئے پاکستان، افغانستان، نائیجریا سے پولیو وائرس 5ممالک میں منتقل ہوا۔ 8 ممالک میں پی ون پولیو وائرس رہ گیا ہے۔ پاکستان 93، افغانستان 15 اور نائیجریا 31 پولیو کیس سامنے آئے۔ شام 23کیمرون، 4ایتھوپیا 9، کینیا 14اور صومالیہ سے 190کیسز سامنے آئے۔ کے پی کے، سندھ، بلوچستان اور وسطی پنجاب میں پولیو وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان کے 22اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کراچی، پشاور، رحیم یار خان اور ٹھٹھہ پولیو پھیلانیوالے اضلاع ہیں۔