کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈی ایس پی اورنگزیب خان کے بیٹے شاہ زیب کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل سے خارج کرنے کیلئے درخواست منظور کرلی۔ سکندر جتوئی نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انکو شاہ زیب قتل کیس سے پولیس نے بری الزمہ قرار دیدیا ہے تاہم ان کا نام تاحال ای سی ایل میں شامل ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے انہیں عمرہ پر جانا ہے لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
’’شاہ زیب قتل کیس‘‘ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی اجازت دیدی
Feb 09, 2014