پیرس (بی بی سی اردو) پاپائے روم پوپ فرانسز کا ایک ہارلی ڈیوڈسن موٹر سائیکل دو لاکھ دس ہزار یوروز کا نیلام کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل کو فرانسیسی دارالحکومت میں بے گھر افراد کی امداد کرنے والے ایک خیراتی ادارے کی مدد کے لیے نیلام کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل خریدنے والے شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی اور نیلامی میں ٹیلیفون کے ذریعے شرکت کی۔ 1585 سی سی کے اس ڈینا سپر گلائڈ موٹر سائیکل پر پاپائے روم نے دستخط تو کیے تاہم بظاہر اس کی کبھی سواری نہیں کی۔
پاپائے روم کی موٹر سائیکل 2 لاکھ 10 ہزار یورو میں نیلام
Feb 09, 2014