واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی فوج میں اخلاقی بحرانوں کی گرفت کا کوئی ایک سادہ جواب دینا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں پینٹاگون کے سربراہ نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ امریکی فوجی ثقافت میں وسیع پیمانے پر مسائل پیدا ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مسائل کی جڑ تک پہنچنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مسئلے کی حقیقت جاننے کے بعد ہمیں یہ بھی غور کرنا پڑے گا کہ مسئلہ کس حد تک گہرا ہے اور اس کے حل کیلئے ہمیں کس طرح کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں اخلاقی بحران کا کوئی ایک سادہ جواب دینا آسان ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم فوج میں اخلاقی بحران کا حل ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ اور جلد ہم ایک آفیسر تعینات کریں گے جو کہ اخلاقی امور بارے ہمیں مشاورت دے گا۔
امریکی فوج میں اخلاقی بحرانوں کی گرفت کا کوئی سادہ جواب دینا آسان کام نہیں: چک ہیگل
Feb 09, 2014