شام کے محصور شہر حمص سے شہریوں کا انخلا شروع،13 ہزار دمشق پہنچ گئے

دمشق+ نیویارک (این این آئی + نمائندہ خصوصی) شام کے شہر حمص میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کا  پہلی  بارانخلا شروع ہو گیا ، ساڑھے تیرہ ہزار افراد کو نکالا گیا،  شام کی حکومت اور باغیوں کے درمیان اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت حم انخلا عمل میں آیا ہے ۔ص میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فائر بندی کا نفاذ ہو گیا ہے، فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت باغیوں کے علاقوں میں امدادی سامان بھی پہنچایا جائے گا، حمص کے گورنر طلال برازی نے بتایا کہ دوائوں اور خوراک کی پہلی کھیپ محصور شہریوں تک پہنچا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لاجسٹک مسائل کی وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن