مشرف کیس: یورپی یونین مداخلت نہیں کریگی، ترجمان

برسلز (نامہ نگار) یورپی  یونین کی ترجمان نے کہا کہ  صدر مشرف کا کیس عدالت میں ہے اور پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں یورپی یونین مداخلت نہیں کریگی۔ یورپین یونین کے پاکستان کی جمہوری حکومت کے ساتھ تعلقات دن بدن پروان چڑھ رہے ہیںجس میں جی ایس پی پلس جیسے معاملات طے ہوئے اور تعلقات  میں تیزی آئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو یورپین یونین کے دورہ کی دعوت بھی دی جائے گی۔ دریں اثناء انسانی حقوق کی تنظیم برسلز نے پاکستان میں امن کی کاوشوں کو سراہا اور مولانا سمیع الحق کی کاوشوں کو مثبت قرار دیا ہے جبکہ پاکستانیوں  نے طالبان حکومت مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور اس کی کامیابی کے بعد پاکستان اور پاکستانیوں کے وقار میں اضافہ ہو گا۔ ملک پاکستان ترقی کرے گا، خوشحالی آئے گی۔ حکومت مولانا سمیع الحق کو فی الفور اپنا مشیر مقرر کرے جبکہ سمندر پار پاکستانی وکشمیری مذاکرات کی کامیابی کے بعد سمیع الحق کو  امن کا سفیر کا ایوارڈ دیں گے اور  اقوام متحدہ سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ مذاکراتی ٹیم بالخصوص مولانا سمیع الحق کو ایوارڈ دیں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران تمام تر معاملات طے کئے جائیں ڈرون مکمل طور پر بند ہوں اور دھماکے بھی بند ہونے چاہئیں اور ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے جو خود کش دھماکوں میں ملوث ہیں اور ابھی تک دھماکے کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...