نئی دہلی(این این آئی)پاکستان کے بعد بھارت میں بھی موبائل فون لاٹری کا جھانسہ دیاجانے لگا،بھارت میں کرایہ نہ ہونے کے باعث شہری ہزارکلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے جعلی انعامی لاٹری لینے برطانوی نشرتی ادارے کے دفترجاپہنچا،برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے 41سالہ بے روزگاررتن کمارنے کہاکہ مجھے موبائل پر کال آئی کہ میں نے دوکروڑ روپے کی بی بی سی نیشنل لاٹری جیتی ہے، اس میں مجھ سے پیسے بھیجنے کے لیے معلومات بھی طلب کی گئیں،مجھ سے فون کرنے والے نے کہا کہ وہ بی بی سی کے چانسلر ہیں، انہوں نے بڑے اچھے طریقے سے بات کی تاہم بعد میںمعلوم ہوا کہ اسکے ساتھ فراڈ ہوچکاہے۔ انہوں نے ایک بڑی رقم بھیجنے کا وعدہ کیا لیکن کہا کہ مجھے پہلے 12ہزارروپے بھیجنے ہوں گے تاکہ وہ پیسے آر بی آئی کے اکائونٹ میں بھیج سکیں۔
بھارت:غریب شہری کا جعلی لاٹری کیلئے ہزارکلومیٹر کا سفر رائیگاں
Feb 09, 2014