وزیراعظم کا سعودی شہزادے کو تحفے میں دینے کیلئے بھجوایاجانے والا عقاب نجی ائیر لائن نے کراچی سے لاہور لانے سے انکار کردیا

Feb 09, 2014

 لاہور/ کراچی( آئی این پی) وزیراعظم ڈاکٹر  محمد نواز شریف کی جانب سے  سعودی شہزادے کو تحفے کے طورپر دیا جانے والا عقاب نجی ائیر لائن نے کراچی سے لاہور لانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی شہزادے کو لاہور میں تحفے کے طورپر عقاب دینے کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ کیا جن کی جانب سے ہفتے کی صبح یہ عقاب کراچی سے لاہور بھجوانے کیلئے نجی ائیر لائن کو دیا گیا  تھا۔ لیکن ائیر لائن کی انتظامیہ نے جہاز میں آکسیجن کی کمی اور دیگر تکنیکی وجوہات کو جواز بنا کر یہ عقاب بذریعہ ائیر لائن لاہور لانے سے انکار کردیا۔ جس کے باعث ہفتے کو سعودی سفیر کے اعزاز میں لاہور میں ہونے والی تقریب کے دوران یہ عقاب وزیراعظم کی جانب سے تحفے کے طورپر نہیں دیا جاسکا تاہم اب عقاب کو دیگر ذرائع سے لاہور لایاجائے گا یا سعودی عرب بھجوا دیاجائے گا۔

مزیدخبریں