نئی دہلی (آئی این پی)بی جے پی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال کو اعلانی وزیراعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے صر ف بڑے دعوے کررہے ہیں انھیں پورا نہیں کررہے۔نئی دہلی میں بے جے پی کے صدر وجے گوئل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اروند کیجریوال اعلانی وزیر اعلی ہیں وہ نئی اسکیموں کا اعلان کر کے اپنی حکومت کی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ کیجروال بڑے وعدے کر رہے ہیں اور انہیں پورا نہیں کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ دہلی حکومت بغیر عمل کئے صرف اعلان کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ گوئل نے کہا کہ ریاست بی جے پی بھی ایک استصواب رائے کرائے گی جس میں دہلی کے شہریوں سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ حکومت کی پالیسیوں اور حکومت سے مطمئن ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے لوک پال بل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ بل آئینی ہے یا نہیں۔ اگر غیر آئینی ہے، تو بی جے پی کے لئے اس کی حمایت کرنا مشکل ہوگا ۔