میٹرو پراجیکٹ: مزید 20 بسیں راولپنڈی پہنچ گئیں، 150 ڈرائیورز کی ٹریننگ شروع

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی میٹرو بس پراجیکٹ کیلئے ترکی سے خریدی گئی مزید 20 بسوں کا فلیٹ اتوار کے روز یہاں پہنچ گیا۔ ہفتہ کے روز پہلی کھیپ کے طور پر 17 بسیں پہلے ہی اسلام آباد میں آچکی ہیں۔ منگل کے روز 13 اور بدھ کے روز مزید 18 بسیں اسلام آباد پہنچیں گی۔ یہ بسیں سویڈن کی کمپنی والوو کی ٹیکنالوجی سے مزید ہیں لیکن انکو چین میں اسمبلڈ کیا گیا ہے۔ ان بسوں کو چلانے والے ڈرائیورز کو وہ ڈرائیور ٹریننگ دیں گے جو پہلے ہی لاہور میں میٹرو بس چلارہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے تقریباً 150 ڈرائیوروں کی اسلام آباد میں ٹریننگ شروع ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے راولپنڈی کا ٹریک لاہور کی نسبت مشکل ہے کیونکہ اس میں مریڑ چوک میں ٹرین سے کہیں بلندی پر یہ ٹریک ہے، راستے میں بھی کئی مقام پر نشیب و فراز ہیں۔ بتایا گیا ہے ایک بس کی قیمت 2 کروڑ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کے 11 ماہ فروری کے آخر میں پورے ہوتے ہیں، بعض عناصر کی جانب سے تنقید بلاجواز ہے۔ پراجیکٹ میں تاخیر کی یہ وجہ بھی ہے کہ ریالٹو چوک کو سگنل فری بنانے کیلئے 20 کروڑ روپے اضافی اخراجات کئے جا رہے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگ فلیشمین پر 450 ملین روپے‘ جی ایٹ اور ایف ایٹ کو ملانے والے انڈر پاس پر 300 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...