نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا حکومت کی کوتاہی ہے: آفتاب شیرپائو

پشاور (این این آئی) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائونے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ کاوشوں ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں اس عفریت کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگائوں شیرپائو میں سابق گورنر حیات محمد خان شیرپائو شہید کی 40 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے دونوں برادر اسلامی ممالک کے عوام کے درمیان بھی رابطوں کو مضبوط بنانا ہو گا۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر بھی من و عن عمل نہیں کیا جا سکا جو حکومت کی کوتاہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ داعش بھی خطے میں سرگرم ہے جس کی وجہ سے ملک کو نئے خدشات اور چیلینجز کا سامنا ہے لیکن اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کو داخلہ اور خارجہ پالیسوں کے حوالے سے اعتماد میں لینا چاہئے اور وفاق کی اکائیوں کے مابین وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...