ایلوویرا کی افادیت

Feb 09, 2015

آج کل افزائش حسن کی مصنوعات میں ایلوویرا کا استعمال ہو رہا ہے ایلوویرا کو شیمپو اور کریموں میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔خواتین اپنی جلد کی خوبصورتی اور دلکشی کو بڑھانے کیلئے ایلوویرا کا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں۔اس کا جیل زخموں کوٹھنڈک اور تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ہے۔جلن سوجن اور سرخی کم کر کے زخم جلدی بھرنے کے کام آتا ہے۔ایلوویرا جلد کے کھچائو کو برقرار رکھتا ہے۔چہرے پر نکلنے والے دانے اور ایگزیما کی روک تھام کرنے کے ساتھ الرجی میں ہونے والی خارش میں سکون پہنچاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ایلوویرا کو سن بلاک کلینزر ،شیمپو صابن ڈیونڈرنٹ،باڈی لوش موئسچرائز میں استعمال کیا جاتا ہے تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے قبل ایلوویرا کا رس لگانے سے جلد سورج کی تیز اور مضر شعاعوں سے محفوظ رہتی ہے۔

موٹے ہونٹوں کو پتلا کرنے کا طریقہ
تازہ پھل کو باریک پیس کر چھان لیں اور پھرپانی میںڈال کر گاڑھا سا لیپ بنا لیں روزانہ ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ پتلے ہوجائیں گے۔پھٹکڑی اور گلیسرین کو ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ پتلے ہوجاتے ہیں۔رات کو سونے سے پہلے زعفران کے چند دانے پانی میں بھگو کر ہونٹوں پر لگائیں ہونت پتلے اور سرخ ہوجائیں گے۔دیکھا جائے تو ہونٹ چہرے کا خوبصورت حصہ ہیں اور چہرے کی مکمل خوبصورتی کیلئے ہونٹوں کی خوبصورتی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔میک اپ کرتے وقت تو ہونٹوں کو لپ اسٹک کے استعمال سے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔لیکن ان کی حفاظت ویسے بھی بہت ضروری ہے تاکہ بغیر لپ اسٹک کے بھی ہونٹ اچھے لگیں اس مقصد کیلئے ہنوٹوں پر بالائی استعمال کریں رات کو سونے سے قبل ہونٹوں پر بالائی لگا لیں اس سے ہونٹ نرم و ملائم ہوجائیں گے۔ہونٹوں کا رنگ اگر سیاہ ہوجائے تو انہیں گلابی بنایا جاسکتا ہے اس مقصد کیلئے ایک چمچ دودھ لیکر اس میںچٹکی بھر زعفران ملائیں اور پیس کر پیسٹ بنا لیں اسے رات کو ہونٹوں پر لگا دیں اور صبح دودھ میں بھگو کر اس سے ہونٹ صاف کر لیں دو ہٖفتے لگا تار ایساکرنے سے ہونٹوں کا رنگ گلابی ہو جائے گا۔بعض اوقات بیماری کے باعث ہونٹوں کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے ہونٹوں کی رنگت کو نکھارنے کیلئے لیموں کا رس اور مکھن برابر مقدار میں لیں اور ہونٹوں پر ملتی رہیں۔تقریبا دس منٹ تک ایسا کریں پھر ہونٹ دھو لیں چقندر کا ٹکڑا کاٹ کر ہونٹوں پر لگانے سے بھی ہونٹوں کی رنگت نکھاری جا سکتی ہے۔

گھر کا مطب خانہ
پھلوں کے جادو اثر ٹوٹکے
کیلا: کیلا اور اس کے درخت کے تمام حصے انسانی صحت کیلئے مفید ہیں ذیل میں مختلف امراض کے نسخے لکھے جاتے ہیں جن سے ہر شخص بہ آسانی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
نکسیر بہنا
ناک سے خون آنے پر پکی ہوئی پھلی کو شکر ملے دودھ کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
درد دل میں
درد دل میں دو عدد کیلا اور ایک تولہ شہد ملا کر کھانا بے حد مفید ہے
بار بار پیشاپ آنا
بار بارپیشاپ آتا ہو تو پکا کیلا اور آملہ کا عرق دوگنی شکر ملا کر کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں