لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی کا 11واں اجلاس کل ( منگل ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ پنجاب اسمبلی کے گیارویں اجلاس کے سلسلہ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات جاری ہیں جنہیں آج ( پیر) تک مکمل کر لیا جائے گا ۔
سکیورٹی کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کے اطراف میں شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی جبکہ اسمبلی کے اطراف میں واقع عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائینگے ۔