چاروا ‘ ہرپال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ، رینجرز کا بھرپور جواب

Feb 09, 2015

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت نے چاروا اور ہرپال سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بتایا گیا ہے گزشتہ روز بھارتی سکیورٹی فورسز نے حسب عادت پاکستانی سرحدی دیہات پر اپنی بزدلانہ کارروائی کے دوران چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم سرحدی علاقوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی بزدلانہ فائرنگ کے جواب میں پنجاب رینجرز کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے گاﺅں ہرپال، انولہ، سلیم، چارواہ، کھنور اور بلھے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
بھارتی فائرنگ

مزیدخبریں