کراچی (سپورٹس رپورٹر ) سابق ورلڈ چیمئپن محمد آصف اور موجودہ ورلڈ نمبر دو محمد سجاد اپ سٹ شکست کے نیشنل سنوکر چیمئپن شپ سے باہر ہو گئے ۔ سیمی فائنل میںان کونمبر بارہ سیڈ شہرام چنگیزی اور نمبر چار سیڈ سابق نیشنل چیمئپن حمزہ اکبر نے شکست سے دوچارکیا۔ بیسٹ آف الیون فریم پر مشتمل سیمی فائنل مقابلوں میں اسلام آباد کے شہرام چنگیزی نے محمد آصف کو 6-5کے فریم سے شکست دیدی۔ دوسرے سیمی فائنل میں چیمئپن شپ نمبر چار سیڈ پنجاب کے حمزہ اکبر نے باآسانی موجودہ عالمی نمبر دو پنجاب کے محمد سجاد کو6-3 کے فریم سے ہراکر فائنل میں اپنی سیٹ کنفرم کرلی۔ شہرام چنگیزی اور حمزہ اکبر ٹائٹل کے حصول کے لئے آج 9 فروری کو معد مقابل آئیں گے ۔