لاہور (سپورٹس رپورٹر) پیس فٹبال کپ 2015ء کل سے گلشن راوی لاہور میں کل سے شروع ہوگا۔ 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انعقاد ارج ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور امید جوان تنظیم کے اشتراک سے ہوگا۔ 15 سے 29 سال کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری انیس لودھی نے کہا کہ افتتاحی میچ ریئل لاہور اور گلشن راوی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مہمان خصوصی ایم این اے مہر اشتیاق، ڈی جی فشریز ایوب ڈار اور رانا اعجاز حفیظ ہوں گے۔
پیس فٹبال کپ کل گلشن راوی میں شروع ہو گا
Feb 09, 2015