مری (آن لائن) مری میں شدید برفباری کے باعث شانگلہ گلی کے مقام پر پانچ سو سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں، رابطہ سڑکیں بند ہونے اور ہوٹلوں میں جگہ نہ ملنے کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملکہ کوہسار مری اورملحقہ خیبر پی کے میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ موسم کی تبدیلی نے وادی کے حسن میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔مری میں چھ انچ جبکہ گلیات میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے جبکہ گھر، گاڑیاں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ محکمہ شاہرات سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے قابل بنانے کیلئے برف کو صاف کرنے کےلئے کوشاں ہےں۔
گاڑیاں