لاہور/ قصور/ گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندگان+ نمائندہ خصوصی) لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور کامونکے سمیت کئی شہروں میں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے 125 سے زائد پتنگ بازوں کوگرفتار کر مقدمات درج کر لئے۔ قصور میں 10 سالہ بچہ گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے گزشتہ روز پتنگ بازوں اور پتنگ ساز فیکٹروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 99 ملزمان کو گرفتارکر کے 98مقدمات درج کر لئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے ہزاروں پتنگیں، چرخیاں اور ڈور بر آمد کر لی۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے 6ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ہزاروں پتنگیں، چرخیاں اور ڈور قبضے میں لے لیں۔ سٹی ڈویژن میں مجموعی طور پر 35، صدر ڈویژن میں 3، ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں 11، کینٹ ڈویژن میں 33، سول لائنز ڈویژن میں 16، اقبال ٹاﺅن ڈویژن میں 15ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شرقپور روڈ پر واقع آبادی نورے والا میں لاہور سے آکے پتنگ بازی کرنے والے 9 افراد صابر، الیاس، امیر حمزہ، نبیل احمد کے علاوہ دیگر افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ ریجن پولےس نے پتنگ بازوں کے خلاف کے کرےک ڈاو¿ن کے نتےجہ مےں ریجن بھر سے 12 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پتنگ بازی کا سامان برآمد کےا ہے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود قصور میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔ گزشتہ روز چوک قتل گڑھی کا 10 سالہ آفتاب احمد گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ قصور میں جگہ جگہ پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کا کام عروج پر ہے۔ علاقہ بی ڈویژن، تھانہ اے ڈویژن، تھانہ مصطفی آباد اور پولیس تھانہ صدر کے علاقہ میں خفیہ حویلیوں اور باغات میں ڈور اور کیمیکل سے ڈور تیار کرنے کا کام عروج پر ہے۔ علاوہ ازیں کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق سرکل پولےس نے پتنگ بازی کےخلاف کرےک ڈاﺅن شروع کر دےا ہے اور پتنگ فروخت کرنے کے الزام مےں کئی اےک افراد کو گرفتار بھی کر لےا گےا جبکہ مسلم گنج محلہ، ٹبہ محمد نگر مےں بچے خود تےار کی گئی پتنگوں سے اپنا شوق پورا کرتے نظر آئے۔ مصطفی آباد/ للیانی سے نامہ نگار کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران زبیر، علی رضا، ثاقب، حسین، رزاق اور دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شےخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق شےخوپورہ پولےس نے موضع بھکھی مےں ہونے والے منی بسنت اور دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والی بچی کے معاملے کو گول کرنے کے لئے 7 بے گناہ فےکٹری مےں کام کرنے والے بچوں کو پکڑ کر ان کے خلاف تھانہ بھکھی مےں کائٹ اےکٹ کے تحت 7 مختلف مقدمات بھی درج کر لئے جس پر بچوں کے لواحقےن نے تھانہ کے باہر شدےد احتجاج کےا اور وزےراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری انکوائری کروائےں۔
پتنگ بازی