کشمیر پرنواز شریف کا موقف حقیقت پر مبنی ہے : علی گیلانی

سرےنگر(آن لائن) بزرگ حرےت رہنماسید علی گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے کشمیر کے حوالے سے موجودہ موقف کو مبنی بر حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اگرچہ کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو دبانے کے لیے ان پر بے پناہ مظالم ڈھارہا ہے لےکن کشمیریوںکے حوصلے بلند ہیں اور وہ کسی بھی قیمت پر اپنے موقف سے دستبردار نہےں ہونگے۔ سےد علی گےلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حتمی حل نہ صرف کشمیریوں، بلکہ بھارت اور پاکستان کے کروڑوں عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ضروری ہے اور جب تک اس تنازعے کو کشمےرےوں کی مرضی کے مطابق حل نہیں کےا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے اور نہ اس خطے کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کو ختم کےا جاسکتا ہے۔
علی گیلانی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...