عزیر بلوچ کی حوالگی، پاکستانی ٹیم نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا آج دبئی حکام سے ملاقات کریگی

کراچی (این این آئی) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی حوالگی میں معاونت کے لئے پاکستان کی دو رکنی ٹیم نے دبئی پہنچ کرقانونی کارروائی کا آغازکردیا۔ ٹیم آج (پیر) پاکستانی قونصل خانے اور دبئی حکام سے ملاقات کرے گی۔ ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی زاہد حسین پر مشتمل 2 رکنی ٹیم گزشتہ رات دبئی پہنچی۔ ٹیم عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق قانونی کارروائی میں معاونت کرے گی۔ ایس ایس عثمان باجوہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق قانونی کارروائی جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 عزیز بلوچ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...