3 خود کشیاں: گھریلو جھگڑوں پر گوجرانوالہ کی دوشیزہ، ننکانہ میں نوجوان نے زندگی ختم کرلی

گوجرانوالہ+فیصل آباد + ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر دوشیزہ، خاتون اور نوجوان نے زندگی ختم کر لی۔ گوجرانوالہ میں والدین کی سرزنش پر دوشیزہ نے زہر کھا لیا۔ لدھیوالہ وڑائچ کی شہناز کے ورثاءنے بات نہ ماننے پر اس کی سرزنش کی جس سے دلبرداشتہ ہو کر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا لیاں ہسپتال منتقل کیا گیا کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔ فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 404 گ ب کے ثاقب علی کا اپنی اہلیہ 38 سالہ آسیہ بی بی سے معلومات پر جھگڑا ہو گیا آسیہ نے زہریلی سپرے پی لی وہ جاں بحق ہو گئی۔ ننکانہ صاحب میںگھریلو جھگڑے پر ایک نوجوان محنت کش نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ نواحی گاﺅں کوٹ حسین کے یونس کا نوجوان بیٹا محمد علی جو غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں محنت مزدوری کرتا تھا اور اس کی تقریباً پانچ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی گزشتہ روز محمد علی کا اپنے گھر میں معمولی جھگڑا ہوا دلبرداشتہ ہوکر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
زندگی ختم



ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...