سڈنی کے بلیک ٹاؤن اولمپک پارک میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انچاس اعشاریہ پانچ اوورز میں دو سو چھیالیس رنز بنائے محمد اللہ تراسی اور تمیم اقبال اکیاسی رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے پانچ، یاسر شاہ نے دو، وہاب ریاض اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ، قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے اوپنر ایک بار پھر ناکام ہوئے اور پہلی وکٹ صرف دو رنز پر سرفراز احمد کی صورت میں گری، آٹھ رنز کے مجموعی اسکور پر احمد بھی پانچ رنز بنا کر مشرفے مرتضیٰ کا شکار ہوئے جب کہ یونس خان پچیس رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ کی شراکت میں صہیب مقصود اور حارث سہیل نے اکاون رنز بنائے،،،حارث سہیل انتالیس رنز بنا کر محمود اللہ کی گیند پر تسکین احمد کو کیچ دے بیٹھے ،
ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں بنگلا دیش کے دو سو چھیالیس رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے
Feb 09, 2015 | 15:15