تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر ادارے ٹھیک ہوں گے اورقانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے توملک ترقی کرے گاانہوں نے کہا کہ ہماراکام قانون بنانا ہے ،وقت کے ساتھ ساتھ اداروں کی ساکھ بہتر ہوگئیانہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کاقانون بنایا گیا جس کی وجہ سے عام شہری بھی کسی بھی ادارے کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں ایسا نہیں ،وزیراعلیٰ خیبرپی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سسٹم نہیں ہے جس کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہورہے
پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تبدیلی پل تعمیر کرنے اوربڑے پراجیکٹ بنانے سے نہیں آتی بلکہ نظام بدلنے اورادارے ٹھیک کرنے سے آتی ہے
Feb 09, 2015 | 17:04